لاہور۔11نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ ا ن خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے تحر یک انصاف پنجاب سیکرٹر یٹ میں اعجاز احمد چوہدری کے …
ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تحر یک انصاف پنجاب سیکرٹر یٹ میں اعجاز احمد چوہدری کے عشائیہ میں خطا ب

مزید خبریں
لاہور۔11نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ ا ن خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے تحر یک انصاف پنجاب سیکرٹر یٹ میں اعجاز احمد چوہدری کے عشائیہ میں خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ عشائیہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری‘معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ونشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘رکن قومی اسمبلی راحت امان اللہ بھٹی‘ایم پی ایز عمر آفتاب ڈھلوں‘خر م اعجاز چٹھہ‘چوہدری ارشد‘سلیم سرور جوڑا‘سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل‘سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر طاہر علی جاوید‘جنر ل سیکرٹر ی سنٹر ل پنجاب علی امتیازوڑائچ‘سیکرٹر ی اطلاعات سنٹر ل پنجاب عثمان سعید بسرا ‘جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار علی سیالوی‘شکیل خان نیازی اور حافظ عبید اللہ سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صو بہ کے پی کے کے بعد اب پنجاب میں بھی ہر شخص کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی ، حکو مت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدو لت پاکستان میں 17سال کے بعد رواں سا ل برآمدات کی مد میںریکارڈپیسہ آیاجو حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصاف اپوزیشن کو ملک اور عوام دشمن بیانیے کا بھر پور جواب دے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا مقابلہ جن مافیا زکے ساتھ ہے وہ کسی ایک صوبے میں نہیں ،پورے ملک میں ہیں ،دسمبر میں یہ شر پسند عناصر لاہور کا امن خراب کرنے آرہے ہیں، ان سے ہوشیار رہنا ہے ،ہم سب نے مل کر ان کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے سیاسی مقاصد کے لیے افواج پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہی ہے ،عوام ان کے ملک دشمن ایجنڈے کو مستر دکرتے ہیں، پاک فوج کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے ،پاک فوج جیسا کوئی دوسرا ادارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے پنجاب میں پہلا جلسہ حافظ آباد کیا جو ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شارٹ نوٹس پر جیسے پارٹی نے حافظ آباد میں جلسہ کیا وہ اپوزیشن کے لیے ایک سبق ہے ،اپوزیشن کو سمجھ جاناچاہیے کہ عوام حکومت کے بیانیے کیساتھ کھڑی ہے، انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی حافظ آباد کے جلسے سے بہت خوش ہوئے ہیں۔علیم عاد ل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ذاتی یا سیاسی نہیں ملک کے وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ ر ہے ہیں اور وہ وقت آنیوالا ہے جب تمام چور جیلوں میں ہوں گے اور لوٹی گئی دولت پاکستان واپس لانے کا وعدہ بھی ہماری حکومت پوری کریگی۔ مہد ی حسن بھٹی نے کہا کہ عوام آج بھی وزیر اعظم عمران خان کیساتھ چٹان جیسی مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور حافظ آباد میں ہونیوالا کامیاب جلسہ اپوزیشن کے خلاف عوامی ریفر نڈم ہے ۔علی امتیاز وڑائچ نے کہاکہ حافظ آباد کے کامیاب جلسے سے پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثا بت ہو ئی ہے۔ا س موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین نے بھی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔عشائیے میں مبشرعباس بھٹی، جوادحسن منج، رضوان ڈوگر، سرورشاہ، ارشد ساہی، میاں شفیق، رانا وحید، علیم اللہ وڑائچ، راناساجد علی خاں، نعمان اللہ چٹھہ، ملک اسلم بلوچ، ماجد کاہلوں،قاسم تارڑ، ظفراللہ چٹھہ،ڈاکٹرمصباح ظفر،زریں رحمان، عامر مجید، روبینہ شاہین، ندیم نثار، افتخار ساہی، شاہ نوازچیمہ، عدنان سیٹھ، مبین حیات، زبیرٹانڈا، فیاض بھٹی، میاں ثاقف، رانا اختر حسین، علی رضانقوی سمیت ضلعی و سٹی صدور، جنرل سیکرٹریز، عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔








