وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دےدی‘ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائینگی

لاہور۔11نومبر (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طہ کیے جائیں۔اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے …

لاہور۔11نومبر (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طہ کیے جائیں۔اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔ اجلاس میں سموگ کے سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اورسٹیشنزپر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گااورمیں سرپرائز وزٹ کرکے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پرصفائی کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقوں میں پہلی مرتبہ پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔کوٹ چھٹہ، وہوا، ٹبی قیصرانی، تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے۔فیصل آباد اور دیگر ڈویژن میں جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔