لاہور۔11نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد شمالی بلوچستان کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے وہاں کے عوام کے معیار زندگی اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری اور روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، پاکستان وینٹی لیٹرز، ماسک اور سینٹی ٹائیزر بنانے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کر رہا ہے۔ …
وزیراعظم عمران خان جلد شمالی بلوچستان کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے وہاں کے عوام کےمعیار زندگی میں بہتری آئے گی، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔11نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد شمالی بلوچستان کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے وہاں کے عوام کے معیار زندگی اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری اور روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، پاکستان وینٹی لیٹرز، ماسک اور سینٹی ٹائیزر بنانے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انجمن تاجران مال روڈ کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، انجمن تاجران کے صدر بابر محمود، سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت تاجروں کی کثےر تعداد بھی موجود تھی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے اب مثبت اعشاریئے مل رہے ہیں ،کاروباری برادری کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ گندم کی کمی کے باعث بیرون ممالک سے درآمد کی،حکومت کو مہنگائی کا ادراک ہے،ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں اور گراںفروشوں کی نشاندہی کی ذمہ داری دیدی ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کیلئے ڈاکٹروں کے پاس کٹس نہیں تھیں وہ بھی ہم نے اسی دوران تیار کیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئیں، امریکہ سمیت یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے اور بے روزگاری بڑھی تاہم پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی فہم و فراست سے سمارٹ لاک ڈائون لگا کر ملک کو کورونا سے محفوظ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب برسر اقتدار آئی تو ملک کے معاشی حالات بہت خراب اور بےرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو خراب معاشی حالات سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران حکومت نے کوئی قرضہ نہیں لیا اور ملک اب ایکسپورٹ میں بہتری کی طرف جا رہا ہے جس سے بہت زیادہ زرمبادلہ پاکستان میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست سب کا حق لیکن ملکی اداروں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے ،پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں آج امن ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ پسماندہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران کاروباری برادری نے بھی اپنا کاروبار بند کر کے حکومت کا ساتھ دیا، ان کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت آئی جی کے اغوا کی ذمہ دار تھی۔ ایک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے پوری دنیا پاکستان کی معترف ہے ، اللہ پاک کا شکر ہے کہ ہم کورونا سے بچ گئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران غریبوں میں بلا امتےاز امدادی رقوم بھی تقسیم کیں جن سے ان کے چولہے جلے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ کورونا زور پکڑ رہا ہے انشا اللہ حکومت اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور انجمن تاجران کے صدربابرمحمود نے بھی خطاب کیا۔








