معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ،ڈاکٹر معید یوسف سےآسٹریلیائی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شو کی ملاقات

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف سے آسٹریلیائی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شو نے ملاقات کی جس میں کوویڈ 19 ، اقتصادی سرمایہ کاری و ڈپلومیسی کے فروغ کے سلسلے میں روڈ میپ بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ،ڈاکٹر معید یوسف نے اس موقع پر کہا کہپاکستان معاشی رابطے کا مرکز …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف سے آسٹریلیائی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شو نے ملاقات کی جس میں کوویڈ 19 ، اقتصادی سرمایہ کاری و ڈپلومیسی کے فروغ کے سلسلے میں روڈ میپ بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ،ڈاکٹر معید یوسف نے اس موقع پر کہا کہپاکستان معاشی رابطے کا مرکز بنتے ہوئے دنیا کو "اقتصادی بیس” اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرےگا، پاکستان کو فٹیف کی گرے لسٹ سے باہر لایا جانا چاہئے، پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن آئٹمز کو پورا کیا،پاکستان سکیورٹی کی بجائے اب معاشی معاملات پر نظر ڈالتا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان کے معاشی زونز میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی لہذا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ہے، پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کاتنازعہ نہیں چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کو خطے میں تنازعات روکنے کے لیے کہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کرنی چاہئے، یو این ایس سی کی قرارداد کے مطابق ، دنیا کو مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا چاہئے، پاکستان قطعاً غیر محفوظ ریاست نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان کے وژن پرعمل پیرا ہوتے ہوۓ پاکستان کو معاشی طور پر محفوظ ریاست بنانا ہے۔

مزید خبریں