کرائسٹ چرچ۔12نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزیوں پر پریکٹس سے روک دیا گیا۔ویسٹ انڈین ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنےکے لیے نیوزی لینڈ میں ہےاور اس وقت نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کے ایک ہوٹل میں 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں ہے ۔نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے شکایت کی گئی …
ویسٹ انڈین ٹیم کو قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزیوں پر پریکٹس سے روک دیا گیا

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔12نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزیوں پر پریکٹس سے روک دیا گیا۔ویسٹ انڈین ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنےکے لیے نیوزی لینڈ میں ہےاور اس وقت نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کے ایک ہوٹل میں 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں ہے ۔نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے شکایت کی گئی کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی قرنطینہ کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور قرنطینہ کےلیے بنائے گئے دونوں گروپ کے افراد نہ صرف ایک دوسرے سے مل رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ کھاتے پیتے بھی دیکھے گئے ہیں۔ کیوی حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے آئسولیشن کی خلاف ورزی کو سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈکیا ہے اور ہوٹل کے عملے نے بھی انہیں دیکھا ہے۔حکام کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کی خلاف ورزیوں پر ان کو قرنطینہ کے دوران پریکٹس کے لیے دی جانے والی سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے چیف جونی گریو نے ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کے اس طرز عمل پر انتہائی افسوس ہے جس نے پورے دورے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نہ صرف خود کو خطرے میں ڈالا بلکہ ویسٹ انڈیز کے نام کو نیچا کرنے کے ساتھ نیوزی لینڈ کے عوام کی صحت کے لیے بھی ممکنہ خطرات پیدا کیے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے محکمہ صحت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں غیر ملکی ٹیم کی آمد کے دوران عوام کی صحت ان کی پہلی ترجیح ہے۔








