سید صمصام علی بخاری میں کورونا وائرس کی تشخیص

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر جنگلی حیات وماہی پروری سید صمصام علی بخاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے خودکوگھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام چاہنے والوں اور ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے …

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر جنگلی حیات وماہی پروری سید صمصام علی بخاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے خودکوگھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام چاہنے والوں اور ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے لہذا سب لوگوں سے التماس ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ کے کرم اور آپ لوگوں کی دعاﺅں سے جلد صحتیاب ہوکر آپ کے درمیان موجود ہوں گا۔