اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر)نے یورپی امداد اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو نقد ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یو این ایچ سی آر پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ امداد پاکستان میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والے …
یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر)نے یورپی امداد اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو نقد ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یو این ایچ سی آر پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ امداد پاکستان میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والے 50 ہزار مستحق خاندانوں کو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس کا ہدف 70 ہزار افغان پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی ہے۔ پاکستان میں یہ امداد پاکستان پوسٹ کے تعاون سےدی جا رہی ہے۔








