دبئی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) یمن میںکے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری جہاز پر آبنائے باب المندب میں حملہ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے اس حملے کو ایک خطرناک اشارہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جہاز پر سوار سویلین کو بچا لیا گیا ہے۔قبل ازیں حوثی ملیشیا نے …
حوثی باغیوں کا باب المندب میں امارات کے امدادی بحری جہاز پر حملہ

مزید خبریں
دبئی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) یمن میںکے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری جہاز پر آبنائے باب المندب میں حملہ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے اس حملے کو ایک خطرناک اشارہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جہاز پر سوار سویلین کو بچا لیا گیا ہے۔قبل ازیں حوثی ملیشیا نے یواے ای فوج کے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری جہاز کو حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔حوثیوں نے اپنے زیرانتظام سبا نیوز کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ایک اماراتی جنگی بحری جہاز کو بحر احمر کے کنارے واقع موخا کے ساحلی علاقے کی جانب آنے پر راکٹوں سے ہدف بنایا گیا ہے








