سید ذوالفقار بخاری کا بحرین کے وزیر اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے بحرین کے وزیر اعظم پرنس خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر بحرین کی لیڈرشپ ، شاہی خاندان اور بحرین کی عوام کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے بحرین کے وزیر اعظم پرنس خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر بحرین کی لیڈرشپ ، شاہی خاندان اور بحرین کی عوام کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پرنس خلیفہ بن سلمان کو ایک دوست کی طرح ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی بھی دعا کی ۔

مزید خبریں