رواں سال پاکستان میں ٹیکسٹائل کی پیداوار سب سے زیادہ ہوئی،زلفی بخاری

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ٹیکسٹائل کی پیداوار سب سے زیادہ ہوئی،تین اہم سیکٹرز کے اعشاریے مثبت ہیں ۔ تعمیراتی سامان کی پیداوار اور جلد فرٹیلائرز پروڈکشن بھی زیادہ ہوگی ۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہماری معیشت کے اہم تین سیکٹرز کے اعشاریے مثبت ہیں ۔انہوں نے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ٹیکسٹائل کی پیداوار سب سے زیادہ ہوئی،تین اہم سیکٹرز کے اعشاریے مثبت ہیں ۔ تعمیراتی سامان کی پیداوار اور جلد فرٹیلائرز پروڈکشن بھی زیادہ ہوگی ۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہماری معیشت کے اہم تین سیکٹرز کے اعشاریے مثبت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے سر جاتا ہے ۔

مزید خبریں