وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن میں مشاورتی کمیٹی کے توانائی ذیلی گروپ کا پہلا اجلاس

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن میں مشاورتی کمیٹی کے توانائی ذیلی گروپ کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔کمیٹی نے اس کی شرائط اور مجوزہ ورک پلان کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ گروپ نے دیگر کمیٹیوں اور ٹاسک فورس کے ذریعہ جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور اس میں مزید …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن میں مشاورتی کمیٹی کے توانائی ذیلی گروپ کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔کمیٹی نے اس کی شرائط اور مجوزہ ورک پلان کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ گروپ نے دیگر کمیٹیوں اور ٹاسک فورس کے ذریعہ جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتر بنانے کیلیے ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے ذیلی گروپ کے ممبران اور منصوبہ بندی کمیشن کو اپنی قیمتی خدمات فراہم کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی گروپ کا کام منصوبہ بندی کمیشن کی مشاورتی کمیٹی اور حکومت کے لیے بہت مفید ثابت ھو گا۔ذیلی گروپ کے ممبران خالد منصور ، زاہد میر ، سید محمد علی ، ڈاکٹر باقر رضا ، محترمہ تارا عذرا دائود ، روحیل محمد ، آفتاب حسین ، غیثم رضوی اور ممبر انرجی پلاننگ کمیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔