ماضی میں پاکستان فشریز سیکٹر پر بالکل توجہ نہیں دی گئی، علی زیدی

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان فشریز سیکٹر پر بالکل توجہ نہیں دی گئی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہ کر کام کرنا آسان نہیں ہے ، میری ٹائم سیکٹر میں ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرین شعبے میں تکنیکی صلاحیتوں کے حامل افراد بیرون ملک …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان فشریز سیکٹر پر بالکل توجہ نہیں دی گئی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہ کر کام کرنا آسان نہیں ہے ، میری ٹائم سیکٹر میں ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرین شعبے میں تکنیکی صلاحیتوں کے حامل افراد بیرون ملک کام کررہے ہیں۔ بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سنبھالتے وقت مشکلات اور چیلنجز کا سامنا تھا۔ ماضی میں پاکستان فشریز سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت نے فشریز کی بہتری کے لئے بھی پلان مرتب کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیری کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق لانا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو بھی قرضے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فشریز کی مصنوعات پر پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔علی زیدی نے کوسٹ لائن کی حفاظت کے حوالے سے کہا کہ اس وقت یہ مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائیکا سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد فنڈنگ آنے والی ہے، رواں ماہ ایم او یو پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔

مزید خبریں