اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت جمعرات کو آ ئی ٹی شعبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے اسپیکٹرم لائسنس کےاجراء کیلئےکنسلٹنٹ کی تعیناتی 2ماہ میں مکمل ہوجائے گی، اسپیکٹرم لائسنسز کے فروخت کی ابتدائی رپورٹ دسمبر میں تیار کرلی …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آ ئی ٹی شعبہ کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت جمعرات کو آ ئی ٹی شعبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے اسپیکٹرم لائسنس کےاجراء کیلئےکنسلٹنٹ کی تعیناتی 2ماہ میں مکمل ہوجائے گی، اسپیکٹرم لائسنسز کے فروخت کی ابتدائی رپورٹ دسمبر میں تیار کرلی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے اسپیکٹرم لائسنسز رواں مالی سال میں جاری کردیئے جائیں گے ۔مشیر خزانہ نے کہاکہ کنسلٹنٹ کی تعیناتی جلداوراسپیکٹرم لائسنس اجراءمیں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیلامی کا پورا عمل شفاف ہونا ضروری ہے اور ایک افسر کو نامزد کیا جائے کہ وہ عوام کو باقاعدگی سے اسپیکٹرم کی فروخت سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کرے۔ اس پورے عمل سے ملک بھر میں مواصلات / آئی ٹی خدمات کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے میں اہم کردار ادا ہوگا ، روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی۔








