برطانوی وزیراعظم تھریسا مے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل متعارف کروائیں گی

150

لندن ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ ملکہ الزبتھ دوئم کے آئندہ خطاب کے موقعے پر گریٹ ریپیل بل متعارف کروانے والی ہیں جس سے وہ سابقہ قانون کالعدم ہوجائے گا جس کے تحت برطانیہ یورپی یونین کا حصہ بنا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اگریٹ ریپل بل کی منظوری سے یورپیئن کمیونٹی ایکٹ قانون کی کتاب سے ہٹ جائے گا جس سے برطانیہ میں یورپی یونین کے قوانین کی بالا دستی بھی ختم ہو جائے گی