بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے رکھ چکری اور خانجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ، 3 زخمی، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کے رکھ چکری اور خانجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کے جمعہ کی صبح ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب …

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کے رکھ چکری اور خانجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کے جمعہ کی صبح ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے قریب تاری بند اورسماہنی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ میں راکٹ اور مارٹر استعمال کیے گئے ۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔