وزیراعظم عمران خان نے تربت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

تربیت۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے تربت میں 200 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال، مختلف شاہراہوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نے تربت ایئر پورٹ کی توسیع، 200 بستروں پر مشتمل مکران میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال تربت، یونیورسٹی آف تربت کے فیز II اور ایم۔8 کے 146 کلومیٹر ہوشاب۔آواران سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران …

تربیت۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے تربت میں 200 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال، مختلف شاہراہوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نے تربت ایئر پورٹ کی توسیع، 200 بستروں پر مشتمل مکران میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال تربت، یونیورسٹی آف تربت کے فیز II اور ایم۔8 کے 146 کلومیٹر ہوشاب۔آواران سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران وزیراعظم کو این۔30 کے 106 کلومیٹر دو رویہ بسمہ۔خضدار روڈ پر پیشرفت اور جنوبی بلوچستان کیلئے ترقیاتی پیکیج کے بارے میں بریفنگز دی گئیں۔ وزیراعظم نے اس دورہ میں یتیم اور مسکین بچوں کیلئے دارالاحساس کا افتتاح کیا جس میں مستحق بچوں کو مفت رہائش، کھانا اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت پرائمری سکول کی بچیوں اور مستحق انڈر۔گریجویٹس کیلئے احساس ایجوکیشنل سکالرشپس کا اجراءبھی کیا۔