کوئٹہ میں 5.1کی شدت کازلزلہ،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

کوئٹہ۔14نومبر (اے پی پی):کوئٹہ اور مضافات میں 5.1کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اورگرد و نواح میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 7 بج کر57 منٹ پر آیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکزکوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں …

کوئٹہ۔14نومبر (اے پی پی):کوئٹہ اور مضافات میں 5.1کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اورگرد و نواح میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 7 بج کر57 منٹ پر آیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکزکوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا،زلزلے کے جھٹکے پشین ،ہرنائی،زیارت،دکی ،بوستان،مستونگ اور ملحق علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔