وزیر اعظم عمران خان کا کشمور میں عصمت دری کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسر محمد بخش کو فون

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کشمور میں عمت دری کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسر محمد بخش کو فون کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کی بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ اے …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کشمور میں عمت دری کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسر محمد بخش کو فون کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کی بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ اے ایس آئی محمد بخش نے پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے انسدادعصمت دری آرڈیننس لا رہے ہیں ، آرڈیننس سےعصمت دری کے بارے قوانین میں سقم کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔