اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہیار خان آفریدی نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے ، ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں شہر یار خان آفریدی نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے ۔ انہوں …
پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے ،شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہیار خان آفریدی نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے ، ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں شہر یار خان آفریدی نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی مقبوضہ افواج نے وادی نیلم میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر غیر مسلح اور نہتے معصوم شہریوں پر بم گرائے جس سے 5نوجوان کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے ذریعے دنیا ایک ایٹمی جنگ سے محفوظ رہ سکتی ہے۔








