اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شعبہ صحافت میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافی اور میڈیا ورکرز …
سینیٹر شبلی فراز کا سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شعبہ صحافت میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافی اور میڈیا ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔








