چیئرمین سینیٹ م کا سینٹر تاج محمد آفریدی اورایم این اے حاجی شاہ جی گل آفریدی کے بھائی معروف تاجر راہنما ملک قابل شیر آفریدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینٹر تاج محمد آفریدی اور ایم این اے حاجی شاہ جی گل آفریدی کے بھائی معروف تاجر رہنما ملک قابل شیر آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ملک قابل شیر آفریدی …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینٹر تاج محمد آفریدی اور ایم این اے حاجی شاہ جی گل آفریدی کے بھائی معروف تاجر رہنما ملک قابل شیر آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ملک قابل شیر آفریدی کی کاروباری برادری اور علاقے کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صادق سنجرانی نے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں۔