اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں رواں سال 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال میں جنوری تا ستمبر 2020 کے دوران بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی 26 ہزار 134 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ سال 2019 میں جنوری تا …
نیشنل بینک آف پاکستان کی آمدن میں 60 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں رواں سال 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال میں جنوری تا ستمبر 2020 کے دوران بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی 26 ہزار 134 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ سال 2019 میں جنوری تا ستمبر کے دوران این بی پی کو 16 ہزار 331 ملین روپے خالص آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح گذشتہ سال کے ابتدائی نو ماہ کے مقابلہ میں سال رواں کے اسی عرصہ کے دورن نیشنل بینک آف پاکستان کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 9ہزار 803 ملین روپے یعنی 60 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں این بی پی کی فی حصص آمدنی بھی 7.68 روپے کے مقابلہ میں 12.28 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔








