گلگت بلتستان کے جاری انتخابات میں پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا، گنتی کا عمل شروع

گلگت ۔15نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے جاری انتخابات میں پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا اور گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔ کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور مجموعی طور پر یہ انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے۔ ان انتخابات کے لئے دس اضلاع کے 23 حلقوں سے 7 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیاجبکہ حلقہ 3 میں …

گلگت ۔15نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے جاری انتخابات میں پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا اور گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔ کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور مجموعی طور پر یہ انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے۔ ان انتخابات کے لئے دس اضلاع کے 23 حلقوں سے 7 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیاجبکہ حلقہ 3 میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ مرحوم کی اچانک موت کے بعد اس حلقے میں انتخابات 22 نومبر کو ہونگے۔ الیکشن کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے رات 5 بجے تک جاری رہا۔ ووٹرز پر پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی جبکہ امیدوارں پر پولنگ سٹیشن کے سو میٹر حدود کے اندر پوسٹرز اور بینرز لگانے پر اور چار سو میٹر کے اندر انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی ۔ انتخابات کو صاف،شفاف،غیر جانبدار اور پرامن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کئے تھے 23 حلقوں میں 15 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر پولنگ کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے تھے،اس دوران تمام پولنگ سٹاف،سیکورٹی اہلکار اور جن ووٹرز نے ماسک نہیں پہنے ھے وہاں پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ماسک مہیا کئے گئے۔