پاکستانی تجارتی وفد کل افغانستان روانہ ہوگا

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کیلئے تجارتی وفد کل (پیرکو)افغانستان روانہ ہوگا۔اتوار کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کاتجارتی وفدافغانستان کے ساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کے نئے دورکے آغازکیلئے بات چیت کاعمل شروع کررہاہے تاکہ دونوں ممالک کی معیشتوں کوفائدہ پہنچے اورافغانستان ووسط ایشیائی …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کیلئے تجارتی وفد کل (پیرکو)افغانستان روانہ ہوگا۔اتوار کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کاتجارتی وفدافغانستان کے ساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کے نئے دورکے آغازکیلئے بات چیت کاعمل شروع کررہاہے تاکہ دونوں ممالک کی معیشتوں کوفائدہ پہنچے اورافغانستان ووسط ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں اضافہ کوممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد افغانستان میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ، ترجیحی تجارت کے معاہدہ اوردوطرفہ تجارت کو دستاویزی بنانے سمیت اہم امورپربات چیت کرے گا۔