اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ووٹرز ان امیدواروں کی تلاش میں ہیں جو اپنے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہوں۔اتوار کو ا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست کا دور بدل گیا ہے اور اب گلگت بلتستان کے عوام ان امیدواروں کے حق …
گلگت بلتستان کے ووٹرز ان امیدواروں کی تلاش میں ہیں جو اپنے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہوں، وفاقی وزیر اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ووٹرز ان امیدواروں کی تلاش میں ہیں جو اپنے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہوں۔اتوار کو ا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست کا دور بدل گیا ہے اور اب گلگت بلتستان کے عوام ان امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کے حقیقی معاملات کو حل کرسکیں۔ جی بی کے ووٹنگ کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کے اس حصے میں نظریاتی سیاست کا کلچر بدلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی لوگوں نے پچھلے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ ڈالے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ان کے مسائل حل کرنے میں پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف جی بی انتخابات میں اکثریت سے نشستیں حاصل کرے گی اور مجلس وحدت المسلمین اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔ جی بی میں انتخابی مہم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پبلک آفس ہولڈر اور قومی اسمبلی تھے جنہوں نے انتخابی قوانین کے مطابق انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے







