اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 101 …
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 101 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج پیر 16 نومبر سے ہوگا۔







