برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے متاثرہ فرد سے ملاقات کے بعد خود کوقرنطینہ کر لیا

لندن۔16نومبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متاثرہ فرد کے ساتھ ملاقات کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائننگ سٹریٹ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم کورونا وائرس کی وبا پر حکومتی ردعمل سمیت دیگر اپنے دفتری امور10 ڈائوننگ سٹریٹ سےسرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹھیک …

لندن۔16نومبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متاثرہ فرد کے ساتھ ملاقات کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائننگ سٹریٹ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم کورونا وائرس کی وبا پر حکومتی ردعمل سمیت دیگر اپنے دفتری امور10 ڈائوننگ سٹریٹ سےسرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹھیک ہیں اور ان میں اس بار کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم ڈائوننگ سٹریٹ نے یہ نہیں بتایا کہ بورس جانسن کتنے عرصے تک سیلف آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ ڈاوننگ سٹریٹ نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کا آئیسولیشن کے دوران قوم سے خطاب کا ارادہ ہے۔ یہ اعلان برطانوی وزیراعظم کے جمعرات کو اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ روز کیا گیا۔