پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، بیرسٹر سلطان کا جلسہ سے خطاب

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، انشاءاﷲ اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے راولاکوٹ میں کھائیگلہ کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے زیر …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، انشاءاﷲ اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے راولاکوٹ میں کھائیگلہ کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات نے آزاد کشمیر کے آئندہ کی سیاسی صورتحال کی سمت کا تعین کردیا ہے ،پی ٹی آئی کشمیر نشا اﷲ بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی اور پونچھ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار امتیاز خان نے کہا کہ سونامی پونچھ میں داخل ہو چکا ہے، گلگت میں عظیم کامیابی کے بعد انشاءاﷲ آزاد کشمیر میں بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔