اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے ہیوی ا لیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کے 96.6 فیصد حصص کی فروخت کیلئے ”لین دین کی ساخت“ کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی نے ملتان اوررحیم یارخان میں وفاقی حکومت کی ملکیتی دواراضیوں کی فروخت کیلئے طریقہ کارمتعین کرنے، اور سوات اورلاہورمیں زیرالتوا دواراضیوں کی فروخت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریزسے رابطہ کرنے کی …
کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 96.6 فیصد حصص کی فروخت کیلئے ”لین دین کی ساخت“ کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے ہیوی ا لیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کے 96.6 فیصد حصص کی فروخت کیلئے ”لین دین کی ساخت“ کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی نے ملتان اوررحیم یارخان میں وفاقی حکومت کی ملکیتی دواراضیوں کی فروخت کیلئے طریقہ کارمتعین کرنے، اور سوات اورلاہورمیں زیرالتوا دواراضیوں کی فروخت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریزسے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی نے ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کی ٹرانزیکشن کی ساخت کی منظوری بھی دیدی ہے جبکہ اجلاس میں نجکاری کمیشن آرڈی ننس مجریہ 2000 کے سیکشن 35 کے تقاضوں اورضروریات کے مطابق تمام وزارتوں اورڈویژنز کیلئے رہنمااصولوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس پیرکویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ ڈویژن میں منعقدہوا۔اجلاس میں ہیویالیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کے 96.6 فیصد حصص کی فروخت کیلئے ”لین دین کی ساخت“ کاجائزہ لیا گیا اوراس کی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے وزارت صنعت وپیداوارکو ہیویالیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کے مستقل ملازمین کے مسائل کوخوش اسلوبی کے ساتھ جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے پاورڈویژن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ٹائپٹیسٹنگ لائیسنس میں توسیع پرغورکرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہرکی سربراہی میںایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایاگیا، کمیٹی مالیاتی مشیر کی مشاورت سے مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق پاکستان سٹیل ملزکے ٹرانزیکشن ساخت میں بہتری لانی کی ذمہ دارہ ہوگی،کمیٹی کے دیگرارکان میں چئیرمین نجکاری کمیشن،سیکرٹری خزانہ،وزیراعظم کے مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات اورمشیرتوانائی شامل ہیں۔کمیٹی نے نجکاری کمیشن بورڈ کی سفارشات پرچئیرمین/سیکرٹری نجکاری کمیشن کونجکاری کے سودوں کوآگے بڑھانے بشمول سٹیٹ بینک کی ہدایات کی روشنی میں شیڈول بینکوں میں اکاونٹس کھولنے ، چلانے اوربندکرنے کیلئے افسران کوزمہ داریاں تفویض کرنے کی اجازت دیدی۔وفاقی حکومت کی ملکیتی اراضیوں کی فروخت کیلئے نجکاری کمیشن کے مقررکردہ مالیاتی مشیرنے کمیٹی کونیلامی کی قیمت بارے بریفنگ دی اورسودوں کے باقی حصوں کوآگے بڑھانے کیلئے رہنمائی طلب کی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ 27 اراضیوں میں سے 23 کی بولی کی قیمت موصول ہوچکی ہے۔کمیٹی نے مالیاتی مشیرکوملتان اوررحیم یارخان میں دواراضیوں کی فروخت کیلئے طریقہ کارمتعین کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے سوات اورلاہورمیں زیرالتوا دواراضیوں کی فروخت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریزسے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ نجکاری کے عمل کو سہل اندازمیں آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی نے ایک ماڈل سوالنامہ کی منظوری بھی دی جس میں نجکاری کیلئے منظورکردہ ادارہ سے متعلق تمام معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں، ڈویژنز اور حکومتی کاروباری ادارے (جس کی نجکاری کی فہرست میں اثاثہ جات موجودہیں، سوالنامہ موصول ہونے کے 30 دنوں کے اندرمعلومات فراہم کریں گے۔اجلاس میں نیشنل پاورپارکس منیجمنٹ کمپنی لیمیٹڈکی نجکاری سے متعلق مختلف ایشوز کے جائزہ کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، وزیرنجکاری، سیکرٹری خزانہ، مشیرتوانائی اورنیپرا کا نمایندہ شامل ہوگا، کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتہ میں ہوگا ، کمیٹی مختلف مسائل کا جائزہ لے گی اور متعلقہ حلقوں کی مشاورت سے زیرالتوا مسائل کے حل کیلئے طریقہ کاروضع کرے گی۔اجلاس میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کیلئے لین دین کی ساخت کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی نے 21 اگست 2020 کو ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے اضافی معلومات کے حصول تک اس کی توثیق نہیں کی تھی،نجکاری کمیشن کی جانب سے کمیٹی کوبتایا گیاکہ اگراس سودے کو آگے بڑھایا گیا تونیاسرمایہ کار ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی میں سرمایہ، آپریشنل مہارت ، اورکمپنی کے نئے پراڈکٹ کی ترقی کو یقینی بناسکتاہے اس اقدام سے درمیانہ اورکم آمدنی والے گروپوں کیلئے ہائوس مارگیج مارکیٹ میں کمپنی کے حصہ داری میں اضافہ ہوگا۔ کمیٹی نے ٹرانزیکشن کی ساخت کی منظوری دیدی۔اجلاس میں نجکاری کمیشن آرڈی ننس مجریہ 2000 کے سیکشن 35 کے تقاضوں اورضروریات کے مطابق تمام وزارتوں اورڈویژنز کیلئے رہنمااصولوں کی منظوری دی گئی ، وزارتیں اورڈویژنزنجکاری کمیشن کے دائرہ اختیارمیں آنیوالے سرکاری کاروباری اداروں (ایس اوایز) کے انتظام وانصرام کو بہتراندازمیں چلانے کویقنی بنائیگی،کمیٹی نے کسی ادارے کی نجکاری کے عمل کے آغاز سے قبل اس ادارے سے متعلق تمام ایشوز کوحل کرنے ، اس ضمن میں نجکاری کمیشن سے مکمل تعاون کرنے اورمتعلقہ ادارے کے بورڈز میں نجکاری کمیشن بورڈ یا دیگر افسران کوشامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔







