آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، یوسف رضا گیلانی و دیگر رہنمائوں کا سینیٹر سراج الحق سے اظہار افسوس

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ٹیلی فون کر کے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی کے آفتاب …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ٹیلی فون کر کے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی کے آفتاب احمد خان شیر پائو ، مولانا احمد لدھیانوی ، جے یو آئی کے مولانا حمید الحق ، میاں رضا ربانی ، علامہ زبیر احمد ظہیر اور سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے بھی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔