اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی …
پی ٹی آئی کی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر گلگت بلتستان کے ووٹرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی علاقے کے عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے حریف جماعتوں کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک امیدوار نے علاقے میں پرامن اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔







