گلگت۔16نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام 23 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے …
گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام 23 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ، تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

مزید خبریں
گلگت۔16نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام 23 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔انتخابات میں تمام 22 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 10 نشستوں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کو 3، مسلم لیگ (ن) کو 2اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک نشست ملی جبکہ 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ نتائج آنے پر گلگت کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور متوقع فتح یاب امیدواروں کے کارکنوں نے جشن منایا۔جی بی اے 7 سکردو سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مہدی علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا محمد زکریا نے شکست دی۔جی بی 1 گلگت کے تمام 62 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین کام یاب ہوگئے، آزاد امیدوار سلطان رئیسدوسرے نمبر اور تحریک انصاف کے جوہر علی تیسرے نمبر پر ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 35992 ہے۔جی بی اے 2 کے تمام 72 حلقوں کے غیر سرکاری،غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان نے میدان مار لیا، پی پی پی کے جمیل احمد دوسرے اور اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 41 ہزار 108 ہے۔جی بی 3(الیکشن 22 نومبر تک ملتوی ہوچکا ہے) جی بی 4 کے تمام 42 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے امجد حسین ایڈوکیٹ نے حلقے سے کامیابی حاصل کی۔ ان کا کانٹے دار مقابلہ اسلامی تحریک پاکستان (آئی ٹی پی) کے امیدوار محمد ایوب سے رہا۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 23 ہزار 171 ہے۔ جی بی اے 5 کے تمام 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جاوید علی منوا کام یاب ہوگئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رضوان علی نے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 14001 ہے۔ جی بی اے 6 کے تمام 92 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار نور محمد دوسرے اور پی پی پی کے ظہور کریم تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 43 ہزار 603 ہے۔جی بی اے 7 سکردو کے تمام 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ محمد زکریا خان پہلے نمبر پر رہے، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پی پی پی کے سید مہدی شاہ دوسرےاور ن لیگ کے محمد اکبر خان تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 17 ہزار 127 ہے۔جی بی اے 8 میں کانٹے کا مقابلہ رہا اور تمام 55 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے بعد مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے محمد کاظم میثم کامیاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید محمد علی شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں رجسٹر شدہ ووٹوں کی تعداد 39567 ہے۔جی بی اے 9 کے تمام 54 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے فدا محمد نشاد نے دوسری پوزیشن حاصل کی،اس حلقے میں رجسٹر شدہ ووٹوں کی تعداد 25562 ہے۔جی بی اے 10 کے تمام 46 پولنگ سٹیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار راجا ناصر علی خان کامیاب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار وزیر حسن دوسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 26839 ہے۔جی بی اے 11 کے تمام 42 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سید امجد علی کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار سید محسن رضوی دوسرے نمبر اور آزاد امیدوار اقبال حسن تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 26869 تھی۔جی بی اے 12شگر کے حلقے میں 70 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ ان تمام کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے راجا محمد اعظم خان کامیاب ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے محمد طاہر شگری تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 36 ہزار 183 ہے۔جی بی اے 13تمام 49 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خالد خورشید خان کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان دوسرے اور ن لیگ کے رانا فرمان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے۔جی بی اے 14 کے تمام 52 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شمس الحق نون نے کامیابی حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مظفر علی دوسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 29 ہزار 23 ہے۔جی بی اے 15 کے تمام 45 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شاہ بیگ کر کامیاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد دلپذیر دوسرے اور تحریک انصاف کے امیدوار نوشاد عالم نے تیسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 16کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد انور نے میدان مار لیا۔ یہ (ن) لیگ کی پہلی کامیابی ہے۔ ان کے مدمقابل آزاد عطا اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 35 ہزار 405 ہے۔جی بی اے 17 کے تمام 41 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حیدر خان نے کامیابی حاصل کرلی۔ جے یو آئی کے رحمت خالق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 29 ہزار 955 ہے۔جی بی اے 18 کے تمام 26 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے گلبر خان نے کامیابی حاصل کرلی۔ یہاں سے آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جی بی اے 19 کے تمام 51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نواز خان فتح یاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظفر محمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز 37 ہزار 808 ہیں۔جی بی اے 20 کے تمام 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نذیر احمد نے میدان مار لیا۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 ہزار 533 ہے۔جی بی اے 21 کے تمام 52 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غلام محمد فتح حاصل کرلی۔ یہ (ن) لیگ کی دوسری نشست ہے۔ ان کے مدمقابل پی پی کے امیدوار محمد ایوب شاہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 34 ہزار 973 ہے۔جی بی اے 22 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مشتاق حسین نے کر کامیابی حاصل کرلی۔ تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابراہیم ثنائی دوسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 29 ہزار 104 ہے۔جی بی 23 کےتمام 48 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالحمید کامیاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوار آمنہ انصاری دوسرے نمبر اور آزاد امیدوار امان اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 27 ہزار 522 ہے۔جی بی اے 24 کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 20 ہزار 187 ہے اور یہاں کے تمام 42 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اسماعیل فاتح قرار پائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سید شمس الدین دوسرے نمبر پر رہے۔ان انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں مدمقابل تھیں، تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ ہوا جب کہ آزاد امیدواروں نے بھی قسمت آزمائی کی اور ان کا پلڑا بھاری رہا۔ان انتخابات کے لئے گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں ایک ہزار 161 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 418 سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا۔ امن وامان قائم رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر 15 ہزار 900 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ سامان کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی خصوصی طور پر فراہم کیے گئے۔ گلگت بلتستان میں کل ووٹرز کی تعداد7 لاکھ 45 ہزار 361 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔ خواتین ووٹرز نے بڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لیا۔







