گلگت بلتستان میں نفرت کی سیاست ایک بار پھر دفن ہو گئی ،فیصل واوڈا

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):‏وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نفرت کی سیاست ایک بار پھر دفن ہو گئی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے مقدر میں شکست اور رسوائی ہے اور ان کے نصیب میں جیل اور جلاوطنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت بنانے …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):‏وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نفرت کی سیاست ایک بار پھر دفن ہو گئی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے مقدر میں شکست اور رسوائی ہے اور ان کے نصیب میں جیل اور جلاوطنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا جشن منارہی ہے اور ان کی نفرت انگیز سیاست ایک بار پھر دفن ہو گئی۔ ‏پی ڈی ایم والے عمران خان تک سو بار پیدا ہوکر بھی نہیں پہنچ سکتے۔