وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کر لیا

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کر لیا ہے۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان خادم حسین رضوی کریں گے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کر لیا ہے۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان خادم حسین رضوی کریں گے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات کئے۔ مذاکرتی ٹیم میں حکومت کی طرف سے وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی شامل تھے۔