گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے، علی نواز اعوان

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور پی …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور پی ٹی آئی علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام میں مزید شفافیت لانے کے لئے انتخابی اصلاحات کو متعارف کرانے کے لئے قانون سازی کی جانی چاہئے۔