سرینگر۔17نومبر (اے پی پی):بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی نظربندوں کو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاریتجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ سال 05 اگست جب بھارت نے یکطرفہ طورپر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی تھی کے بعد سے کم سے کم 15ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں …
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے

مزید خبریں
سرینگر۔17نومبر (اے پی پی):بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی نظربندوں کو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاریتجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ سال 05 اگست جب بھارت نے یکطرفہ طورپر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی تھی کے بعد سے کم سے کم 15ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں بیشتر کو کورونا وائرس سے متاثرہ بھارت کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی تحقیقات اور نظربند کشمیریوں کے اہلخانہ کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر ہزاروں کشمیریوں کوجنہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیا ہے علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ بھارتی جیلوں کی ناقص صورتحال کے باعث کشمیری نظربندوں کے مہلک کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا اور بھارت کشمیری نظربندوں کی رہائی کے بارے میں عالمی برادری کے مطالبے پر کان نہیں دھر رہا ہے ۔ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وبا کے دوران کشمیری نظربندوں کی رہائی کے مطالبے پر زوردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نظربندوں کے اہلخانہ کو اپنے پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش لاحق ہے ۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں قیدیوں کو رہا کیاجارہا ہے جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی مسلسل جاری ہے ۔ رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا کشمیری نظربند انسان نہیں ہیں جو انہیں رہا نہیں کیاجارہا ہے ۔کشمیری نظربندوںکو انکے سیاسی نظریات کی وجہ سے اور اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگنے پر بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بھارت قیدیوں کے حقوق سے متعلق جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو گرفتارکر رہا ہے تاکہ ان کے جذبہ حریت کو کمزور کیاجاسکے ۔







