اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں اس وقت انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات …
صاف و شفاف انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں اس وقت انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، وزیر مملکت علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں اس وقت انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے، حکومت ملک میں دھاندلی سے پاک صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے ، وہ پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے سیاست میں آئے ہیں اور ہمارے معاشی اشاریے بھی بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد عوام کی فلاح نہیں بلکہ وہ صرف بغض عمران خان میں قومی اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کس قانون کے تحت وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنا چاہتی ہے؟، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔







