اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعدد اسلامی ممالک کو خطوط …
پوری امت مسلمہ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے، صاحبزادہ نور الحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعدد اسلامی ممالک کو خطوط لکھے اور اسلامو فوبیا کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ صاحبزادہ نور الحق قادری نے فرانس کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔







