راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانے کی خواہاں ہے۔معزز مہمان نے علاقائی امن و سلامتی اور قطر کی مسلح افواج کی تربیت میں کردار کے لئے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔








