صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ، ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈریپ کی کارکردگی اور …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ، ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈریپ کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ڈریپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک مثالی اتھارٹی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران ادراے کی ترقی کیلئے لگن اور جذبے سے کام کریں ۔