بھارت نے کشمیر میں ’سی آر پی ایف ‘کی مزید 49بٹالینوں کی تعیناتی کے احکامات دیئے

سرینگر۔18نومبر (اے پی پی):بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نام نہاد ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی ) اور پنچایت انتخابات کے سلسلے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 49اضافی بٹالینوں کی تعیناتی کے احکامات دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے مزید ہزاروں اہلکار بھارت کی مختلف ریاستوں سے مقبوضہ علاقے میں منتقل کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بھارتی …

سرینگر۔18نومبر (اے پی پی):بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نام نہاد ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی ) اور پنچایت انتخابات کے سلسلے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 49اضافی بٹالینوں کی تعیناتی کے احکامات دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے مزید ہزاروں اہلکار بھارت کی مختلف ریاستوں سے مقبوضہ علاقے میں منتقل کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بھارتی سرکاری افسروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں اسلحہ و گولہ بارود کی مطلوبہ پیمانے فراہمی ، انسداد فسادات کے خصوصی سامان اور موسم سرما کے لباس سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات کرنے کو کہا گیا ہے۔