ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مقامی کرنسی سے منسلک پہلابانڈجاری کردیا، قراقرم بانڈ کے اجراءسے 11.4 ملین ڈالر کا حصول

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان کی مقامی کرنسی سے منسلک پہلے قراقرم بانڈ کے اجراءسے 11.4 ملین ڈالر( 1.83 ارب روپے) اکھٹے کرلئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ بانڈ ایک کثیرجہتی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری کیاہے جس کا پاکستان بھی رکن ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قراقرم بانڈ پاکستانی کرنسی میں آف …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان کی مقامی کرنسی سے منسلک پہلے قراقرم بانڈ کے اجراءسے 11.4 ملین ڈالر( 1.83 ارب روپے) اکھٹے کرلئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ بانڈ ایک کثیرجہتی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری کیاہے جس کا پاکستان بھی رکن ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قراقرم بانڈ پاکستانی کرنسی میں آف شوربانڈ ہے جو امریکی ڈالرمیں سیٹلڈ ہے، یہ بانڈ ایک بڑے سٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ ہے۔اس پرمنافع کی شرح سال میں دومرتبہ کی بنیادپر 7.50 فیصد ہے اوراس کی میچوریٹی کی مدت 2023 تک ہے۔بیان کے مطابق یہ بانڈذ سٹی گروپ گلوبل مارکیٹس کی مدد سے جاری کیا اوریورپین ایسٹ منیجرز میں اس کی فروخت ہوئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بانڈز کی فروخت سے حاصل کردہ فنڈز بینک کے معمول کے سرمایہ وسائل میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مقامی کرنسی میں قرضہ نہیں دیاہے۔ اب یہ طریقہ کارمستقبل کے منصوبوں میں ڈالر کے متبادل کے طورپربروئے کارلایا جائیگا ، توقع ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں نجی شعبہ کوفروغ حاصل ہوگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے خازن پیری وان پیٹے گیم نے کہاہے کہ مقامی کرنسی کا بہترطریقے سے استعمال مہارت ہے۔ اس اقدام سے مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق مقامی کرنسی اورشرح سود کے مقاصدکو حاصل کرنے میں مددملے گی ۔وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستانی روپیہ سے منسلک بانڈ کااجرا ایک عمدہ اقدام ہے، مجھے یقین ہے کہ اس اقدام سے ایشیائی ترقیاتی بینک اورپاکستان دونوں کو یکسان طورپرفائدہ پہنچے گا۔ گورنرسٹیٹ بینک رضاباقرنے ایشائی ترقیاتی بینک کو بانڈکے اجراپرمبارکباددی ہے، انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاشی اوراقتصادی معاونت لائق تحسین ہے، اس اقدام سے پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے بانڈ کے اجرامیں سٹیٹ بینک کے کرداراور معاونت کو بھی سراہاہے۔