وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا فیصل آباد کیلئے پی ایچ اے اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کیلئے پی ایچ اے اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، فیصل آباد کی ترقی ملکی معاشی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، فیصل آباد میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔ بدھ کو فیصل آباد چیمبر آف …

فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کیلئے پی ایچ اے اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، فیصل آباد کی ترقی ملکی معاشی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، فیصل آباد میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔ بدھ کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا کیونکہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، حکومت پنجاب نے صنعتوں کو 26 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا ہے، ہم نے 90 دنوں کے اندر خصوصی اقتصادی زونز کیلئے پانچ فیکٹریوں کے لائسنس جاری کئے ہیں، دسمبر تک 16 فیکٹریوں کو مزید لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کیلئے سڑکوں، پی ایچ اے سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں، فیصل آباد کی ترقی ملکی معاشی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، فیصل آباد میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے شہریوں کے مسائل حل ہوں گے، کاروبار میں آسانی کیلئے سہولتیں دے رہے ہیں، پنجاب میں 13 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالہ سے کام ہو رہا ہے