مولانا فضل الرحمان کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حدیت نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کرتے لیکن وہ اسے بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں ، وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذہبی راہنما ہونے کے ناطے مولانا فضل الرحمان عالمی وبا سے بچائو کے لئے حدیت نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کرتے لیکن وہ اسے بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں ، میرے بھائی سمیت ہمارے اردرگر کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں ، کورونا وائر س ذہنی اختراع نہیں بلکہ …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذہبی راہنما ہونے کے ناطے مولانا فضل الرحمان عالمی وبا سے بچائو کے لئے حدیت نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کرتے لیکن وہ اسے بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں ، میرے بھائی سمیت ہمارے اردرگر کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں ، کورونا وائر س ذہنی اختراع نہیں بلکہ ایک دبا ہے جس سے بچائو صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ممکن ہے ۔ بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مذہبی رہنما اگر علم ہونے کے باوجود خلاف چلیں تو بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ سینٹر شبلی فراز نے ایک حدیث بیان کی کہ حضورؐ نے فرمایا کہ جب تم کسی علاقے میں طاعون کا سنو تو اس علاقے میں نہ جائے اور اگر طاعون پھیل جائے تو باہر نہ نکلو ، کورونا وائرس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اسے ہر گز سیاسی نہ بنایا جائے ، اگر مولانا فضل الرحمان اسی حدیث پر عمل کی تلقین کرتے تو بہتر ہوتا