فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو فیصل آباد کے دورہ کے دوران ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا دورہ کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نمائش میں رکھی گئی اسلامی خطاطی کے نمونوں میں گہری دلچسپی لی اور موقع پر موجود خطاط کے فن کو سراہا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین …
وزیراعظم عمران خان کا ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا دورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو فیصل آباد کے دورہ کے دوران ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا دورہ کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نمائش میں رکھی گئی اسلامی خطاطی کے نمونوں میں گہری دلچسپی لی اور موقع پر موجود خطاط کے فن کو سراہا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کے حوالے سے فیصل آباد میں مختلف مذہبی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ اب تک تین ہزار ختم القرآن جبکہ تقریباً اڑھائی کروڑ مرتبہ درود شریف کا ورد مکمل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے فیصل آباد کینال روڈ پر واقع کشمیر انڈر پاس اور ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز کا افتتاح بھی کیا۔








