اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، ان کے پاس موقع ہے کہ وہ گھر جا کر چھپ جائیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے عوام کی صحت اور روزگار کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے اسلئے قومی پلیٹ فارم سے عوامی …
کورونا سنجیدہ ایشو ہے، امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست کیلئے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، ان کے پاس موقع ہے کہ وہ گھر جا کر چھپ جائیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے عوام کی صحت اور روزگار کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے اسلئے قومی پلیٹ فارم سے عوامی اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، کورونا سنجیدہ ایشو ہے، امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست کیلئے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی، نواز شریف سزا یافتہ مجرم، اشتہاری اور مفرور ہیں، اگر انہیں ٹی وی پر تقریر کرنے کی اجازت دے دیں تو پھر قانون کی کوئی ضرورت نہیں، وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کا اعلان دشمنوں کیلئے بری خبر ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے سے این سی او سی فیصلے پر مہر ثبت کر دی ہے، اب عدالتی آرڈر موجود ہے، عمل درآمد کرانا ضروری ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو عدالتی فیصلہ بھجوا دیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ صوبے کیسے عمل درآمد کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے، انہوں نے دکھایا کہ طاقتور مافیا پر حکومتی رٹ کیسے قائم ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں اور اب عدالت نے انہیں اشتہاری اور مفرور قرار دیا ہے، وہ صحت کا بہانہ بنا کر لندن گئے اور وہاں پر بزدلوں کی طرح بیٹھ کر لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراو، امید ہے کہ عدالت انہیں واپس لانے کے احکامات جاری کرے گی، اگر ایک مجرم کو ٹی وی پر تقریر کرنے کی اجازت دی جائے تو پھر قانون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی کیریئر کے دوران عادت رہی ہے کہ قانون سے بالاتر ہو کر مخصوص مراعات لیتے رہے ہیں، نواز شریف کو جو سہولت دی گئی اب وہ ختم ہونی چاہیے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے جو دشمنوں کیلئے بری خبر ہے، بلوچستان میں ایسے ترقیاتی کام ہونے جا رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔







