موجودہ حکومت نے صنعتی شعبہ کو بجلی کی فراہمی کیلئے بڑا پیکیج دیا ہے،صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی تو ملک ترقی کرے گا، وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صنعتی شعبہ کو بجلی کی فراہمی کیلئے بڑا پیکیج دیا ہے،صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی تو ملک ترقی کرے گا۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 60کی دہائی کے بعد پاکستان میں صنعتیں نہیں لگیں اور حکومتوں نے صنعتی سرگرمیوں کو کبھی فروغ نہیں دیا، ہم مشکل حالات میں تمام …

فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صنعتی شعبہ کو بجلی کی فراہمی کیلئے بڑا پیکیج دیا ہے،صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی تو ملک ترقی کرے گا۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 60کی دہائی کے بعد پاکستان میں صنعتیں نہیں لگیں اور حکومتوں نے صنعتی سرگرمیوں کو کبھی فروغ نہیں دیا، ہم مشکل حالات میں تمام سہولیات دے رہے ہیں تاکہ صنعتی سرگرمیاں بڑھیں، اس سے لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا اور آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا، اس سے ہم قرضے بھی واپس کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر انڈسٹری کیلئے ایک پیکیج لے کر آئے ہیں اور پیکیج یہ ہے کہ اب کوئی پیک آورز نہیں ہوں گے اور صنعتوں کیلئے اضافی یونٹ کی قیمت آدھی ہو گی، اس کا مقصد یہ ہے کہ صنعتی سرگرمیاں فروغ پائیں کیونکہ جب تک صنعتوں کی ان پٹ سستی نہیں ہو گی تو مہنگی بجلی سے وہ مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

مزید خبریں