اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ملک میں ہائیڈل، کوئلہ، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور دیگر کے …
حکومت صارفین کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ملک میں ہائیڈل، کوئلہ، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور دیگر کے ذرائع سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قومی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے برآمدی صنعت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔







