وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے بالو خیل میں معصوم بچی قتل کے دلخراش واقعہ کا نوٹس لے لیا

پشاور۔19نومبر (اے پی پی):بڈھ بیر کے علاقہ بالو خیل میں جلائی جانے والی معصوم بچی قتل کے دلخراش واقعہ پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محمود خان نے مذکورہ واقعہ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچی قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل …

پشاور۔19نومبر (اے پی پی):بڈھ بیر کے علاقہ بالو خیل میں جلائی جانے والی معصوم بچی قتل کے دلخراش واقعہ پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محمود خان نے مذکورہ واقعہ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچی قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بڈھ بیر کے علاقہ بالو خیل میں جلائی جانے والی معصوم بچی کے باپ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے دلخراش واقعے پر بچی کے باپ کے ساتھ تعزیت اور دکھ کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،آئی جی پی نے بچی کے باپ کو اس واقعے میں ملوث سفاک قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مزید خبریں