خود نجی تقریب میں شرکت کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قراردیا ہے ، حلیم عادل شیخ

کراچی۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتی اپوزشن اتحاد پی ڈی ایم کورونا پھیلائوموومنٹ بنتی جارہی ہے ، ان کا بیانیہ بھی ملک مخالف ہے، انشاءاللہ کل پشاور کے عوام پی ڈی ایم کو مسترد کردیں گے ، عوام سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ عوام دشمن لیڈرز کو پہچانیں جن کو عوام …

کراچی۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتی اپوزشن اتحاد پی ڈی ایم کورونا پھیلائوموومنٹ بنتی جارہی ہے ، ان کا بیانیہ بھی ملک مخالف ہے، انشاءاللہ کل پشاور کے عوام پی ڈی ایم کو مسترد کردیں گے ، عوام سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ عوام دشمن لیڈرز کو پہچانیں جن کو عوام کی جانوں کی پروا نہیں ہے ،پی ڈی ایم میں شامل ایک جماعت کے نجی تقریب میں شرکت کے لئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرارد یا ہے کیونکہ اس تقریب میں بڑے بڑے لوگ شریک ہوں گے کہی وہ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوجائیں لیکن دوسری طرف ان کو اپنے کارکن کی کوئی فکر نہیں ہے اور کرپشن کے مقدمات سے جان چھڑانے کے لئے جلسوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پی ڈی ایم کے پشاور جلسہ کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ان کو اپنے دوستوں ، رشتہ داروں اور بڑے لوگوں کی تو فکر ہوتی ہے لیکن غریبوں کوکہاہے کہ جلسوں میں آئوں ، کورونا پھیلائواور جان سے جائوﺅ۔انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے جب پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما عدالتوں میں جاتے ہیں تو کہتے ہے کہ ہمیں عدالتوں میں نہیں جانا کیونکہ وہاں رش کی وجہ سے ہمیں اور ہمارے ساتھی کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے بڑے جلسے کوئی نہیں کرسکتا ، پورے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان جہاں کھڑے ہوے جاتے ہیں وہاں لاکھوں لوگ آجاتے ہیں ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپوزشن والے جلسے کررہے ہیں اور ان کوعوام کی جانوں کی کوئی پروا نہیں ہے ۔ ہمیں افسوس ہے کہ بڑی بڑی تقریریں کرنے والے اور ہاتھ جوڑنے والے کہ کورونا ہوجائے گا،ایس او پیز پر عمل در آمد کریں ۔ آج ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے جلسے کررہے ہیں ۔

مزید خبریں